آستانہ مقدس علوی نے زائرین کی خدمت کے لیے سینکڑوں گاڑیاں فراہم کی ہیں تاکہ اربعین کے زائرین کی واپسی کو آسان بنایا جا سکے۔
آستانہ مقدس علوی کا یہ اقدام زائرین کی واپسی کے عمل کو ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آستانہ مقدس علوی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن، حیدر العیساوی نے مرکز خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: زائرین کے انتظام کے لیے حیدریہ علاقے کے میدان میں ایک مخصوص جگہ مختص کی گئی ہے، جو شہر نجف اشرف کی جانب جاتی ہے۔ آستانہ مقدس علوی نے زائرین کو شہر منتقل کرنے کے لیے 350 سے زائد جدید کولر سے لیس بسیں فراہم کی ہیں۔
مزید پڑھیں:
حرم امیر المومنین کی جانب سے زائرین کے لئے حمل و نقل کی خدمات کی فراہمی
انہوں نے مزید کہا: آستانہ مقدس علوی چوبیس گھنٹے زائرین کے لیے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں پینے کا پانی اور کھانے کے پیکٹس شامل ہیں، جو زائرین جو کربلا سے نجف اشرف واپس جا رہے ہیں، ان تک پہنچائے جا رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس علوی نے پچھلی زیارتوں کی طرح اس مرتبہ بھی زائرین کی واپسی کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے، تاکہ زائرین کی آمد و رفت میں روانی برقرار رکھی جا سکے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔