حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے زائرین کی خدمت کے لیے سینکڑوں گاڑیاں فراہم کی ہیں تاکہ اربعین کے زائرین کی واپسی کو آسان بنایا جا سکے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کا یہ اقدام زائرین اربعین کی واپسی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی مجلس نظما کے رکن، حیدر العیساوی نے میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لیے حیدریہ علاقے میں ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے،جہاں سے گاڑیاں نجف اشرف کی جانب جاتی ہیں، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے زائرین کو نجف منتقل کرنے کے لیے 350 سے زائد ائر کنڈیشن بسیں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام چوبیس گھنٹے زائرین کے لیے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں کربلا سے نجف اشرف واپس آنے والے زائرین کے لیے پینے کا پانی اور کھانے کے پیکٹس شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی زائرین کی واپسی کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کیا ہے، تاکہ زائرین کی آمد و رفت میں روانی برقرار رکھی جا سکے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
