اس موکب کے ذمہ دار "عادل الجمالی” نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "یہ موکب ان متبرک کھانے کی تقسیم کے اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خادمین چلا رہے ہیں۔
ہم نے اپنی سرگرمی ۷ صفر کو امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے دن سے شروع کی اور اسی دن صبح کے وقت ۷ ہزار اور دوپہر میں ۱۲ ہزار کھانے تقسیم کئے گئے۔”
انہوں نے مزید کہا: "زائرین کو خدمات کی فراہمی ۲۸ صفر تک، جو پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کی شہادت کا دن ہے، جاری رہے گی۔”
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خادمین کی زائرین کو شایان خدمات فراہم کرنے کی کوششیں اس امر کی عکاس ہیں کہ یہ آستان اربعین حسینی کے ایام میں زائرین کی خدمت کو کس قدر اہمیت اور اولیت دیتا ہے۔





