آستان علوی سے وابستہ موکب "شباب قنبر” اربعین کے پیدل سفر کے راستے میں زائرین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
یہ موکب، جو ستون 96 پر واقع ہے، بدستور ان زائرین کی خدمت میں مصروف ہے جو امام حسینؑ کے روضہ مبارک کی جانب رواں دواں ہیں۔
موکب کے انچارج رعد خضیر عباس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "اربعین کے دوران یہ موکب روزانہ تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار تک کھانے کے پیکٹ زائرین کو فراہم کرتا ہے، جب کہ رش کے دنوں میں یہ تعداد چار ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: "اس موکب کے تمام خدمت گزار، امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خادمان ہیں۔”
مزید پڑھیں:
حرم امیر المومنین کی جانب سے زائرین کے لئے حمل و نقل کی خدمات کی فراہمی
انہوں نے یہ بھی بتایا: "یہ موکب 2018 میں سادہ سہولتوں کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، لیکن آج کل، آستان مقدس علوی کے سربراہ کی حمایت اور ان کی مسلسل کوششوں کی بدولت، موکب زائرین کو خصوصی خدمات فراہم کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔”
موکب کے خادمان، جو آستان مقدس علوی کے خادمان ہیں، تھکن اور وقت کی کمی کی پرواہ کیے بغیر، امام علی علیہ السلام اور سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی محبت میں اس راہ پر قدم بڑھاتے ہیں، اور زائرین کی خدمت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔