سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

زائرین

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زائرین اربعین کے لیے وافد ایپ لانچ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ مرکزِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زائرین اربعین  کی خدمت کے لیے وافد ایپلی کیشن کے ذریعے نئی الیکٹرانک خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مرکز انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زائرین اربعین  کی رہنمائی، سہولت اور خدمات کی فراہمی کے لیے وافد ایپلی کیشن متعارف کرا دی، جس میں طبی مراکز، پارکنگ، رہائش اور دیگر سہولیات کی معلومات شامل ہیں۔

یہ ایپلی کیشن ٹیکنالوجی سے متعلق متنوع خدمات پر مشتمل ہے جس کا مقصد زائرین کی سہولت میں اضافہ اور اربعین کے دوران ان کی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

مرکز کے شعبۂ نظامات و پروگرامز کے عہدیدار ہشام عبدعلی نے میڈیا سینڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے اربعین کے ایام میں فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے تسلسل میں، مرکزِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وافد ایپ کے ذریعے متعدد الیکٹرانک پروگرامز متعارف کرائے ہیں تاکہ ٹیکنالوجی کو زائرین کی خدمت میں استعمال کیا جا سکے اور انہیں ضروری معلومات اور رہنمائی تیزی اور آسانی کے ساتھ فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایپلی کیشن میں متعدد سہولیات شامل ہیں جن میں طبی مراکز کی نشاندہی، میڈیکل پوائنٹس تک رہنمائی، پارکنگ کے مقامات کی تعیین، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مہمانسرائے میں ریزرویشن کی سہولت اور زائرین کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن شامل ہے۔

اس کے علاوہ اربعین کے موقع پر ایک خصوصی ثقافتی مقابلہ بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے جس میں بیس سوالات دیے گئے ہیں، جبکہ روزانہ بیس قرعہ اندازیوں کے ذریعے کامیاب افراد کا انتخاب کر کے انہیں قیمتی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

عبدعلی نے مزید بتایا کہ زائرین کی سہولت کے لیے پول 96 پر موبائل فون چارجنگ اور مرمت کا ایک مکمل مرکز بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ اربعید پیدل مارچ کرنے والے زائرین اس سے استفادہ کر سکیں۔

یہ اقدام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ان مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے جو اس عظیم زیارت کے دوران زائرین کے حمل و نقل کو آسان بنانے اور انہیں ہمہ جہت خدمات فراہم کرنے کے لیے انجام دی جا رہی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے