حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وابستہ موکب امام جعفر صادق علیہالسلام، اربعین پیدل مارچ کے راستے میں زائرین کو چوبیس گھنٹے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ایامِ اربعین کے قریب آنے اور زائرین کے بڑھتے ہوئے ہجوم کے ساتھ، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدام کی مسلسل کاوشوں کے ذریعے زائرین کی 24 گھنٹے میزبانی اور خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔
انواع و اقسام کی خدمات اور چوبیس گھنٹے میزبانی کے حوالے سے اس موکب کے عہدیدار سلام جابری نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ موکب مسلسل زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرتا ہے اور اوسطاً روزانہ تقریباً 200 بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں، جبکہ زائرین کی تعداد کے مطابق اس میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے، میزبانی کے پروگرام کے تحت روزانہ تقریباً 500 ناشتے بلا محدودیت رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک تقسیم کیے جاتے ہیں، اسی طرح روزانہ 750 کھانے دوپہر کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں اور تقریباً 2000 ہلکی غذائی اشیاء جن میں مختلف جوس، کیک اور دیگر کھانے کی چیزیں شامل ہیں، زائرین کو پیش کی جاتی ہیں۔
یہ خدمات اس وسیع خدمت رسانی کا حصہ ہیں جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے اربعین کے موقع پر عراق اور دیگر ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے بہترین سہولیات اور میزبانی فراہم کرنے کے مقصد سے انجام دی جا رہی ہیں۔








