حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام تمام خدام کی مشترکہ کاوشوں سے ان زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو کربلا کی جانب روانگی سے قبل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔
یہ خدمات 17 سے زائد ضیافتی مراکز، درجنوں آرام گاہوں، طبی سہولیات اور دیگر خدمات کے ذریعے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے اطراف فراہم کی جا رہی ہیں،ان خدمت گاہوں میں ایک اہم مقام صحابیِ جلیل مالک اشتر رضواناللہتعالیٰعلیہ کے نام سے قائم دارِ ضیافت ہے۔
اس مرکز کے ذمہ دار امیر حسن نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام مہمان سرائے زیارت کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم روزانہ تین اوقات میں 25 ہزار سے زائد کھانے زائرین میں تقسیم کرتے ہیں، جو نجف کے رنگ راستے یا شہر کے مرکز، خصوصاً میدانِ تشییع جیسے اہم داخلی راستوں سے آتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقام پر خدمت انجام دینے والے خدام میں کچھ صوبہ بصرہ سے قمر بنی ہاشم خدماتی فاؤنڈیشن کے ارکان ہیں جبکہ بعض خدام اسلامی جمہوریہ ایران سے زائرین کی خدمت کا شرف حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں،یہ دارِ ضیافت ایام زیارت کے اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ لاکھوں زائرین کا مسلسل قافلہ اب بھی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں حاضری دے رہا ہے تاکہ کربلا کی جانب روانگی سے قبل زیارت اور ضیافت کی برکتوں سے فیضیاب ہو سکے۔








