سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک

 حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بچوں کے لیے خصوصی قرآنی محافل کا انعقاد

 حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں رمضان المبارک کے دوران بچوں کے لیے خصوصی قرآنی پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن نے رمضان المبارک کے دوران چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی قرآنی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پروگرام میں قاریوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے یہاں تک کہ قاریوں کی تعداد۴۷۰ تک پہنچ چکی ہے۔
دارالقرآن کے ذمہ دار علاء محسن نے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں دو ختم اور ایک قرآنی محفل منعقد کی جاتی ہے، جس میں ۱۰۰ قاری شریک ہوتے ہیں اور یہ محفل ایک روحانی ماحول میں منعقد ہوتی ہے۔ اس کا مقصد رمضان المبارک کے با فضلت مہینے میں قرآن مجید کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں  کے لیے خاص طور پر ایک ختم قرآن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ۱۲۰ چھوٹے بچے شریک ہوتے ہیں، یہ اقدام بچوں کی قرآنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی تلاوت کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔

محسن نے خواتین کے پروگرام کے بارے میں بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس حصے میں ۹۰ خواتین قاریوں کے ساتھ تین ختم قرآن کی محافل ہوں گی، اور اس کے علاوہ ایک خصوصی ختم قرآن خواتین اور بچوں کے لیے ۱۲۰ قاریوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، چار آنلائن ختم قرآن اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے باہر ۱۰ ختم قرآن ، ۴۰ خواتین قاریوں کی شرکت سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ حرم مقدس کے باہر بھی قرآنی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

یہ پروگرام رمضان المبارک کی راتوں کو قرآن مجید کے ساتھ جوڑنے اور سماج میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے لیے ایک جامع منصوبہ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے،یہ پروگرام مختلف طبقوں میں قرآن کے پیغام کو مزید پھیلانے کے لیے ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے