سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

 حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام

 حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں رمضان المبارک میں قرآنی سرگرمیاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن کے شعبۂ خواتین نے رمضان المبارک کی شبوں میں مختلف قرآنی پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ دارالقرآن کے شعبۂ خواتین نے رمضان المبارک میں مختلف قرآنی پروگرامز کا آغاز کیا ہے جن میں روزانہ ختم قرآن، قرآن کی کلاسز اور بین الاقوامی سطح پر قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

دارالقرآن کے شعبۂ خواتین نے رمضان المبارک میں خصوصی پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس میں روزانہ قرآن کریم کے ختم کی محافل شامل ہیں، جن میں عراق کے اندر اور باہر مختلف عمر گروپوں کی خواتین وسیع پیمانے پر حصہ لے رہی ہیں۔

دارالقرآن کی ذمہ دار، محترمہ دلال الطباطبائی، نے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے رمضان پروگرام میں ختم قرآن کی محافل کا دائرہ مزید وسیع ہوا ہے، اور یہ محافل صرف نجف اشرف تک محدود نہیں رہیں بلکہ دیگر عراقی صوبوں اور دنیا کے کئی ممالک میں بھی ان کا انعقاد کیا گیا ہے،ان سرگرمیوں کی نگرانی خواتین کے قرآن سے متعلق تعلیمی یونٹ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ختم قرآن کی محافل مختلف شکلوں میں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں مرکزی ختم قرآن، زائرین کے لیے عصر کا ختم قرآن، لڑکیوں کے لیے خصوصی ختم قرآن، خادمین امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے لیے ختم قرآن اور آنلائن ختم قرآن شامل ہیں، تاکہ دور دراز مقامات پر بھی خواتین کی شرکت ممکن ہو سکے۔

طباطبائی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ عالمی سطح پر قرآن کی محافل میں حصہ لینے والے ممالک میں جرمنی، سعودی عرب اور آسٹریلیا کا ذکر کیا جا سکتا ہے، جہاں حرم مقدس کے دارالقرآن کے شعبہ خواتین کی ممتاز طالبات نے قرآن کی ختم محافل کا انعقاد کیا ہے، جس سے عراقی خواتین کی عالمی سطح پر شاندار شرکت کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس کا دارالقرآن رمضان المبارک کے دوران، آنلائن حفظ، قرآنی علوم، تلاوت کے احکام اور قرآن کے اعجاز پر خصوصی کورسز کا انعقاد بھی جاری رکھے گا اور اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے مہینے میں قرآن سے متعلق مختلف مقابلے بھی منعقد کرے گا، جن میں سے ایک اہم مقابلہ ‘حضرت فضہ’ ہے جو خادمین امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے لیے ہے، اس مقابلے میں الیکٹرانک لنک کے ذریعے مختلف قرآنی موضوعات پر سوالات پوچھے جاتے ہیں، اس کے علاوہ سورہ بیّنه کے حفظ اور تفسیر کے علاوہ سورہ کہف کی تفسیر کے بھی مقابلے ہوں گے۔

یہ پروگرام دارالقرآن کے شعبۂ خواتین کی تربیتی اور تعلیمی ذمہ داری کو جاری رکھنے کی غرض سے عمل میں لایا جا رہا ہے، جو قرآن کے منصوبوں اور پروجیکٹس کے ذریعے عراق کے اندر اور باہر خواتین اور لڑکیوں کی فعال شرکت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے