حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے خدماتی مراکز میں سے ایک، اسٹیشن نمبر 11، استراحت گاہ "الکرار” ہے جو ابوصخیر روڈ پر، صوبہ نجف اشرف کے جنوبی مرکزی داخلی راستے پر، پول نمبر 99 کے قریب واقع ہے اور چوبیس گھنٹے پذیرائی کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
روزانہ 6 ہزار کھانے تقسیم
استراحت گاہ کرار کے ذمہ دار فاروق کریم نے مرکز خبری کو بتایا: "یہ بیس روزانہ تین وقت کا کھانا فراہم کرتا ہے، جس میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے، اس کے ساتھ ہلکی پھلکی خوراک بھی دی جاتی ہے۔
فراہم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد تقریباً 6 ہزار یوم ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: "یہ استراحت گاہ پچھلے دس سالوں سے مسلسل لاکھوں کے تعداد میں پیدل سفر کرنے والے زائرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے۔”
زائرین کی ضروریات کو پورا کرنا
کریم نے مزید کہا: "یہ خدمت 9 صفر سے شروع ہوئی ہے اور اس بابرکت زیارت کے اختتام تک جاری رہے گی تاکہ ان زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں جو جنوب کی جانب سے حرم امیرالمؤمنین علیہالسلام میں آتے ہیں اور پھر اپنا سفر کربلائے معلی کی طرف جاری رکھتے ہیں۔
مرکزی کھانوں کے علاوہ، اسنیکس جیسے کیک، جوس اور ٹھنڈا پانی بھی تقسیم کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس زیارت کے عروج کے ایام میں۔”
حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی زائرین کے لیے خدمات کا سلسلہ جاری
اربعین کی زیارت اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ، حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام ، مختلف شعبوں میں 10 ہزار سے زائد خادمین کی موجودگی اور 4 ہزار رضاکاروں کی افتخاری خدمت کی پشت پناہی کے ساتھ، بلا تعطل مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے۔
یہ کوششیں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی ان زائرین کے لیے خدمات کی تصویر پیش کرتی ہیں جو حرم امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے لیے نجف اشرف میں آتے ہیں۔










