سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ورکشاپ

اربعین زائرین کی خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے حرم علوی کے حاضرین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مقدس امیر المومنینؑ کی صفائی ستھرائی کے شعبہ نے گمشدہ افراد کے لیے رہنمائی کا مرکز، آستان کے اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے "نظم” یونٹ کے تعاون سے زائرین کے خادمین کی تربیت کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔   

حرم امیر المومنین کا یہ اقدام اربعین زائرین کی خدمت کے لیے اور یوم اربعین کے قریب آنے کے موقع پر کیا گیا۔

معلومات کو اپڈیٹ کرنا

گمشدگان کی بازیابی کے مرکز کے انچارج مصطفی جبار محسن نے ایک انٹرویو نے دوران بتایا: یہ ورکشاپ معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے اور خدام  کی خدمات میں سرعت لانے کے لئے منعقد کی گئی ہے تاکہ لاکھوں زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مختلف ذمہ داریاں

انہوں نے کہا: اس ورکشاپ میں کل 150 افراد میں سے 40 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کے مواد میں حرم امیر المومنین کے مقامات اور نشانیوں سے واقفیت، عبادت گاہیں، حرم علوی کے داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے صحن کے نقشے اور پورے شہر نجف اشرف کی تعلیم دینا شامل تھا۔

لاپتہ افراد کو تلاش کرنے والی ایپلیکیشن کو چلانے کا طریقہ سکھانا

انہوں نے مزید کہا: اس کے علاوہ، اس ورکشاپ میں، زائرین کی طرف سے دورہ کرنے والے اہم ترین مذہبی اور خدماتی مقامات کا تعارف کرایا گیا اور "لاپتہ افراد کو تلاش کرنے والی” ایپلی کیشن کے بارے میں وضاحتیں دی گئیں۔ اس ایپ میں لاپتہ افراد کی اطلاع دینا اور تلاش کرنا، شہر کے  نقشے، اور ہوٹلوں، مساجد اور دیگر مقامات کا مکمل ڈیٹا بیس جیسی خصوصیات ہیں۔

قواعد و ضوابط

جبار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: ورکشاپ کا اختتام ان سفارشات کے ساتھ ہوا جن میں قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت، فورسز کی واضح موجودگی اور داخلے اور خارجی راستوں پر زائرین کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنے کی ضرورت شامل ہے تاکہ حرم امیر المومنین کے زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کی جاسکیں۔

قابل ذکر ہے کہ حرم امیر المومنین کی جانب سے لاکھوں زائرین کو بر وقت خدمات فراہم کرنے کی غرض سے خدام کے کئی تربیتی کورسز منعقد کئے جا چکے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے