ان دنوں شہر نجف اشرف معزز زائرین کی کربلائے معلی کی طرف لاکھوں کی تعداد میں آمد کا مشاہدہ کر رہا ہے تاکہ وہ زیارت اربعین کی تقریبات کا احیاء کریں۔
یہ اسٹیشن حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے اندر اور اطراف میں معزز زائرین کی خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
20 سے زائد استفتاء اسٹیشنوں کا قیام
اس شعبے کے سربراہ شیخ کرار خفاجی نے خبررساں مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اس شعبے نے 20 سے زائد استفتاء اسٹیشن قائم کیے ہیں، جن میں سے 6 اسٹیشن خواتین کے لیے مخصوص ہیں اور انہیں حوزہ علمیہ کے اساتذہ و طلاب کی ایک جماعت چلا رہی ہے۔
ان اسٹیشنوں کا مقصد دینی رہنمائی فراہم کرنا اور زائرین کو درپیش شرعی اور فقہی سوالات کے جوابات دینا ہے۔ یہ سرگرمیاں صفر کے اختتام تک جاری رہیں گی۔”
متنوع دینی پروگرام
انہوں نے مزید کہا: "متنوع دینی سرگرمیاں، جن میں حسینی منبر، صبح و شام نصیحت و ارشاد کے پروگرام شامل ہیں، اہل بیت علیہم السلام کے مظلومیت کو زندہ رکھنے اور زائرین کی دینی و سماجی آگاہی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے انجام دی جا رہی ہیں۔”
یہ منصوبہ ان دینی، طبی اور امدادی خدمات کا حصہ ہے جو حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام ہمیشہ اربعینی زائرین کے لیے فراہم کرتا ہے تاکہ زیارت اربعین کے ایام میں دینی شعائر کی ادائیگی کو آسان اور ہموار بنانے میں مدد مل سکے۔





