سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مالک اشتر

اربعین زائرین کے لیے مولا امیر المومنین کی عنایات کا تسلسل… مالک اشتر رحمۃ اللہ علیہ کا مہمان خانہ

حرم علوی اپنے تمام خدمت گزاروں کی مدد اور کوششوں سے اربعین زیارت کی سے مشرف ہونے کے لئے کربلا جانے سے قبل مولا امیر المومنین علیہ السلام کے مزار کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ خدمات حرم امیر المومنین کے اطراف میں،  ۱۷ سے زیادہ استراحتگاہوں، طبی مراکز اور مہمان خانوں کی صورت میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان مراکز میں سے ایک عظیم صحابی حضرت مالک اشتر رحمۃ اللہ علیہ کا مہمان خانہ ہے۔

روزانہ ۷۵ ہزار کھانے

ان خدمات کی وضاحت کرتے ہوئے اس مرکز کے انچارج جناب امیر حسین نے کہا: یہ جگہ مرکزی مہمان خانے  کے اہم حصوں میں سے ایک ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ تین وقت کے کھانے میں روزانہ 25,000 سے زیادہ کھانا ان عزیزوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جو نجف اشرف شہر کے مرکز سے آتے ہیں۔

عراق کے اندر اور باہر سے خدمات انجام دینے کا اعزاز

 جناب حسن نے کہا: خدمت گزاروں کا ایک گروہ اس جگہ موجود ہے، ان میں سے کچھ صوبہ بصرہ سے آئے ہیں – حسینی قمر بنی ہاشم سوسائٹی سے- اور کچھ اسلامی جمہوریہ ایران سے زائرین کی خدمت کرنے کے لئے اعزازی طور پر تشریف لائے ہیں۔ یہ خدمات اربعین کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ لاکھوں زائرین کربلا سے روانگی سے قبل زیارت کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے کربلا کی جانب رواں دواں ہیں  اور امیر المومنین علیہ السلام کے مزار میں داخل ہو رہے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے