سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

نجف اشرف

اربعین کے زائرین کا استقبال کرنے کے لئے حرم علوی کی جانب سے نجف اشرف کے جنوب میں نئے مرکز کا افتتاح

اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرین کی عراق آمد کے موقع پر حرم امیر المومنین ۱۷ مراکز کے قیام کے ساتھ زائرین کی خدمت میں مصروف ہے،  ان مراکز میں سے ایک نمایاں مرکز  نمبر ۱۱ ہے  جس کا نام ’’الکرار‘‘ ہے  جو شھر نجف اشرف کے جنوب میں ستون نمبر ۹۹ کے پاس زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔

روزانہ ۶ ہزار کھانے

الکرار مرکز کے انچارج، جناب فاروق کریم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: یہ مرکز روزانہ تین وقت کھانا فراہم کرتا ہے جن میں صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ۶ ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم کیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: یہ مرکز گذشتہ دس سالوں سے پیدل سفر کرنے والے لاکھوں زائرین کو مسلسل اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

زائرین کی ضروریات کو پورا کرنا

کریم نے مزید کہا: یہ خدمت صفر کی نویں تاریخ کو شروع ہوئی اور اس مبارک زیارت کے اختتام تک جاری رہے گی تاکہ ان زائرین کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جو جنوب امیر المومنین ؑ کے مزار پر آتے ہیں اور پھر کربلا کے مقدس شہر کی طرف اپنا سفر جاری رکھتے ہیں۔ تین کھانوں کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر جوس، کیک اور تازہ پھل بھی زائرین کے درمیان تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔

مرقد مقدس امیر المومنین زائرین کی خدمت میں مصروف

جیسے ہی اربعین زیارت اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے اور صفر کے 20ویں دن کی الٹی گنتی شروع ہورہی ہے، حرم علوی کی زیر نگرانی، مختلف محکموں میں 10,000 سے زیادہ خادموں کی موجودگی میں اور 4,000 رضاکاروں کے تعاون کے ساتھ، بغیر کسی رکاوٹ کے مختلف قسم کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔  یہ کوششیں اربعین زائرین کے لیے علوی سخاوت اور خدمت کی ایک اعلیٰ تصویر پیش کرتی ہیں، جو نجف میں اپنے آقا، امیر المومنین حضرت ابو الحسن اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے