سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

المرتضیٰ

ایک دن میں 30,000 سے زیادہ کھانے۔ المرتضیٰ مہمان خانہ چوبیس گھنٹے زائرین کی خدمت میں مصروف

"یا حسین” کے راستے پر ستون نمبر 96 کے قریب "المرتضیٰ مہمان خانہ” اربعین امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ یہ خدمات حرم علوی کے مختلف شعبوں کی وسیع شراکت اور خدمات کی بھرپور کوششوں کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں جو 24 گھنٹے کی بنیاد پر معزز زائرین کی تمام ضروریات کو پورا کررہی ہیں۔

روزانہ ۳۰ ہزار کھانے

اس سلسلے میں المرتضی ضیافت خانے کے انچارج جناب عمار ماشااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا: ہم نے 5 صفر سے اپنے عزیز زائرین کو خدمات فراہم کرنا شروع کی ہیں اور یہ خدمات اربعین کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ تین اہم کھانے، 20,000 کھانے، اور 10,000 امدادی کھانے بشمول جوس، پھل، کیک، اور ٹھنڈا پینے کا پانی تقسیم کیا جارہا ہے۔

آرام گھر اور جامع خدمات

ماشا اللہ نے مزید کہا:  زائرین کی سہولت کے لئے تقریباً 2,000 افراد کی گنجائش والے آرام گھر موجود ہیں جو قالین اور ٹھنڈی ہوا کے انتظامات  سمیت تمام سہولیات سے آراستہ ہیں۔ استراحت گاہ میں طبی اور صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مکمل میڈیکل اسٹیشن بھی ہے۔ خواتین کے محکمے سے منسلک ۲۰۰ سے زیادہ ملازمات، خواتین زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

دینی اور مذھبی رہنمائی کے مراکز

انہوں نے مزید کہا: اس استراحتگاہ میں دیگر خدمات بھی شامل ہیں، جن میں محکمہ مذہبی امور کے زیرانتظام مذہبی سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک مرکز، نظم ونسق کے شعبے سے وابستہ لاپتہ افراد کے لیے ایک رہنمائی کا مرکز، شعبہ فکری کی نگرانی میں قرآنی سورتوں کی تلاوت کے لیے مرکز،  نیز "المحصنۃ المصنوعۃ الثقافتی مرکز” جو بچوں کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ مختلف الیکٹرانک پروگراموں میں بھی حصہ لیتا ہے، اور موبائل فون کو چارج کرنے اور مرمت کرنے کا ایک مرکز بھی فراہم کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے  کہ حرم علوی طویل عرصے سے المرتضیٰ استراحتگاہ  کی مکمل تزئین و آرائش کا کام کر رہا ہے۔ یہ اقدام اربعین کی زیارت کے دوران امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو درکار جامع خدمات فراہم کرنے کے لیے جامع خدمت کے منصوبوں کے فریم ورک کے اندر اور حرم مقدس کے تمام شعبوں کی وسیع شرکت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے