حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے سربراہ سید عیسی الخرسان نے صحن حضرت زهرا علیہاالسلام میں واقع انتظامی کمپلیکس کی عمارت میں وزیر ٹرانسپورٹ جناب رزاق السعداوی کا استقبال کیا۔
آستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ صاحب البصیصی نے کہا: "تولیت حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام نے وزیر السعداوی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ان وسیع خدمات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی جو آستان خصوصاً اربعین کے ایام میں زائرین کو فراہم کر رہا ہے، بشمول ٹرانسپورٹ سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی اور تقریبات کے اختتام پر زائرین کی واپسی کے عمل کے لیے تیاریاں۔”
انہوں نے مزید کہا: "وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی اپنی جانب سے حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی عظیم کوششوں کو سراہا، جن میں خدماتی عملہ، خادمین اور رضاکار شامل ہیں جو عراق بھر اور بیرون ملک سے نجف اشرف آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔”
واضح رہے کہ تولیت حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام باقاعدگی سے ان زائرین کے استقبال اور میزبانی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جو اربعین کی تقریبات کے انعقاد کے لیے کربلائے معلی کی جانب روانگی سے قبل حرم مقدس کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔




