سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم علوی

حرم علوی کے مترجمین، مختلف قومیتوں کے زائرین کی خدمت میں رابطے کے پل

 دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ، حرم علوی کے شعبہ تعلقات عامہ میں محکمہ خارجہ امور کئی زبانوں بشمول ترکی، آذری ، فارسی اور انگریزی میں ترجمے کی خدمات فراہم کرکے اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے، تاکہ زائرین کی بہتر سے بہتر خدمت کی جا سکے۔

بیک وقت ترجمہ کی خدمات

اس محکمہ کے سربراہ انجینئر مہند الجمالی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ: یہ محکمہ غیر عربی بولنے والے زائرین بالخصوص آذری بولنے والوں کے لیے بیک وقت ترجمہ کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مترجم زائرین کے ساتھ ہوتے ہیں اور چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ان کی مدد کرتے ہیں جیسے کہ اگر وہ گم ہو جائیں یا کسی خاص مدد کی ضرورت ہو تو متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں۔

انگریزی زبان پر خاص توجہ

انہوں نے مزید کہا: انگریزی بولنے والوں کے لیے، یہ محکمہ حرم مقدس پر آنے والے غیر ملکی اور سفارتی وفود کے استقبال کی ذمہ داری نبھاتا ہے اور علوی حرم کی تاریخ، امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، نیز اربعین کی خصوصیات کے بارے میں وضاحت کرتا ہے، تاکہ اس عظیم مذھبی و ثقافتی ورثے کی ایک بہتر تصویر پیش کی جا سکے۔

سائن بورڈز کا تین زبانوں میں ترجمہ

انہوں نے بتایا : ہمارے کاموں میں مزار اور اس کے مختلف محکموں سے متعلق انتظامی دستورالعمل اور سائن بورڈز کا ترجمہ کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ہم رسول اعظم میڈیکل سینٹر کے ساتھ مل کر بیماریوں کے بارے میں صحت اور تعلیمی بروشرز تیار اور ترجمہ کر رہے ہیں جیسے: ٹائیفائیڈ، شدید بخار، اور ہائی بلڈ پریشر؛ یہ کتابچے تین زبانوں میں زائرین کرام کو بیماریوں سے بچنے اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

مترجم: ثقافتوں کے درمیان ایک انسانی اور علمی ربط

علوی حرم کے مترجمین نے ثابت کیا ہے کہ وہ مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک انسانی اور علمی ربط ہیں اور مواصلات کی سہولت فراہم کرکے غیر ملکی زائرین کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے