سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عمار ابن یاسر

روزانہ ۴۵ ہزار کھانوں کی تقسیم، عمار ابن یاسر مرکز اپنی پوری توانائی کے ساتھ زائرین کی خدمت میں مصروف

حرم امیر المومنین کے محکمہ زائرین کے مھمانسرا نے اعلان کیا کہ مہمانسرا  نمبر (6) – مرکز عمار بن یاسر – نے آقا امام علی علیہ السلام کے مزار میں تشریف لانے  والے زائرین کو کھانے کی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں زائرین کے مہمان خانہ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے جناب منذر باسم نے ایک انٹرویو میں  کہا ہے کہ: روضہ امیر المومنینؑ کے متولی کے حکم سے مرکز عمار بن یاسر پر موجود مہمان خانہ نمبر (6) نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور معزز زائرین کو دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ مرکز 5 صفر سے اپنی خدمات شروع کرے گا اور اربعین کے اختتام تک جاری رہے گا۔

روزانہ ۴۵ ہزار کھانے

انہوں نے مزید کہا: روزانہ پیش کیے جانے والے کھانوں کی تعداد تقریباً 45,000 ہے، جس میں عازمین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کھانوں میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے، اسنیکس جیسے مٹھائی اور جوس بھی اہم کھانوں کے درمیان تقسیم کیے جاتے ہیں۔

مختلف قسم کے کھانے

باسم نے وضاحت کی کہ یہ مہمان خانہ اپنے کھانوں کو متنوع بنا کر زائرین کے مختلف ذوق اور ترجیحات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ خدمت 24 گھنٹے اور حرم امیر المومنین ؑ کے متولی کی براہ راست نگرانی میں جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حرم امیر المومنینؑ نے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام محکموں کو متحرک کر دیا ہے۔ ان خدمات میں پرانے شہر میں کھانوں کی تقسیم کے ۱۷ مراکز  قائم کرنا اور زائرین کے پیدل چلنے کے راستے بنانا شامل ہیں، اس کے علاوہ 20 سے زیادہ مراکز پر زائرئن کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے