اس بیان میں کہا گیا ہے:
"مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض سیاسی اور خدماتی ادارے آیت اللہ العظمی سیستانی کی تصاویر ان بینرز اور پوسٹروں پر لگا رہے ہیں جو عوامی مقامات، بالخصوص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے پیدل سفر کے راستے پر آویزاں ہیں۔
اس اقدام کے حوالے سے اپنی مخالفت کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس قسم کے کام سے گریز کریں۔ نیز متعلقہ اداروں سے بھی اس سلسلے میں مناسب اقدام کی اپیل کی جاتی ہے۔
۸ صفر ۱۴۴۷ ہجری بمطابق ۱۱ اگست ۲۰۲۵
دفتر آیت اللہ العظمی سیستانی، نجف اشرف”
