سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرمِ مقدسِ امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے اربعین حسینی کے موقع پر راہنما بورڈز کی تنصیب

حرم مقدس امیرمنین علیہ‌السلام نے صحن حضرت فاطمہ علیہاالسلام سے وابستہ مقدس مقامات کی نشاندہی کے لیے راہنما بورڈز نصب کرنے کا ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ اقدام اربعین حسینی کے زائرین کے سیلاب کے استقبال کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے اور حرمِ مطہرِ علوی کی طرف جانے والے راستوں کا احاطہ کرتا ہے۔

حرم کے شعبۂ تبلیغات کے ذمہ دار مصطفیٰ عبد الزہرہ نے مرکز خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہم نے تقریباً آٹھ ماہ قبل اس منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔ اس دوران تقریباً ۱۳۰ سے ۱۴۰ راہنما بورڈز ڈیزائن کئے گئے ہیں جو حرم مقدس امیرمنین علیہ‌السلام  کے ارد گرد کی مرکزی سڑکوں پر نصب کئے جائیں گے تاکہ زائرین کی رہنمائی کے لیے واضح نشانات اور اہم دروازوں اور داخلی راستوں کی نشاندہی کی جا سکے۔”

زائرین کی رسائی میں آسانی
انہوں نے مزید کہا: "یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا؛ پہلے مرحلے میں زیارتِ اربعین کے ایام کے لیے عارضی پوسٹرز چھاپے جائیں گے، اور اگلے مرحلے میں یہ بورڈز مستقل اور پائیدار طور پر نصب کر دیئے جائیں گے تاکہ زائرین کی صحنِ فاطمی کے اندر مرکزی مقامات تک رسائی آسان ہو سکے۔”

یہ کوششیں حرم مقدس امیرمنین علیہ‌السلام  کی ان تکنیکی اور خدماتی اقدامات کی ایک کڑی ہیں جو وہ اربعین حسینی کے ایام میں امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  کے لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے کر رہا ہے، جس کا مقصد مختلف زبانوں میں بہترین رہنمائی اور تنظیمی خدمات فراہم کرنا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے