جامع طبی اور صحت کی خدمات
رسولِ اعظم طبی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جواد اسماعیلی نے مرکز خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے مختلف شعبوں کے ہم آہنگی سے طبی خدمات کے شعبے میں ایک مکمل اور جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام میں حرم مطہر کے ارد گرد اہم مقامات پر طبی مراکز کا قیام شامل ہے تاکہ زائرین کو چوبیس گھنٹے صحت اور علاج کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ان مراکز میں دارالشفاء کلینک، مسجد شیخ طوسی کے سامنے واقع توسعہ کلینک، حرم مقدس اور صحن حضرت فاطمہ علیہاالسلام کے احاطے میں دو کلینک اور امام رضا علیہالسلام سٹی شامل ہیں۔”
مقامی اور بین الاقوامی طبی عملہ
انہوں نے مزید کہا: "یہ مراکز ادارہ صحت نجف اشرف، ہلال احمر اسلامی جمہوریہ ایران اور دانشگاه بقیۃ اللہ کے تعاون سے تمام ضروری ادویات اور طبی آلات سے لیس کر دیے گئے ہیں اور زیارت کے ایام میں خدمات کی فراہمی کے لیے طبی، نرسنگ اور صحت کی ٹیمیں ان مراکز میں تعینات کر دی گئی ہیں۔”
ایمرجنسی یونٹس میں خادمین کی خدمات
اسماعیلی نے مزید کہا: "شعبہ خادمین رضاکار کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت ۲۵۰ برادران و خواہران کو ایمرجنسی ریسپانس یونٹ میں خدمت کے لیے شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ابتدائی طبی امداد فراہم کریں اور ایمرجنسی کیسز کو قریبی طبی مراکز تک منتقل کریں۔”
ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کی تعیناتی
انہوں نے اس بات پر زور دیا: ” حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے ارد گرد ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کے لیے چھ خصوصی گاڑیاں تعینات کر دی گئی ہیں اور ساتھ ہی شہر نجف کے پرانے علاقے میں کئی بڑی ایمبولینسیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ نازک حالت میں مبتلا مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں تک فوری منتقل کیا جا سکے۔”
یہ تیاریاں حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی اربعین حسینی کے زائرین کو علاج معالجے اور سہولیات کی اعلیٰ ترین سطح فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں، تاکہ زائرین کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے اور ان کی آمدورفت بھیڑ کے عروج پر بھی آسانی اور محفوظ طریقے سے انجام پائے۔
