حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں ’’علوی جوان‘‘ کے عنوان سے ۲ہزار ۷۰۰ سے زائد طالب علموں کے جشن بلوغ کے تیسرے دورے کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیرالمؤمنین اور ائمۂ معصومین علیہمالسلام کے پیغامات پر روشنی ڈالی گئی۔
یہ تقریب حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے پروگرامنگ اور ترقیاتی شعبہ مرکز نَظْم کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
مذکورہ تقریب میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی سید عیسی الخرسان، ان کے معاون، مختلف میزبانیوں، اسکولوں کے منتظمین اور ۴۰ مختلف ہائی سکولوں سے ۲ہزار ۷۰۰ سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خادمین، مجلس نظما کے ارکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان بھی شامل ہوئے۔
یہ محفل قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوئی جس کی سعادت علی الہادی نے حاصل کی، اس کے بعد حرم امام حسین علیہالسلام کے خطیب سید صادق المروج نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی اس روحانی تقریب کے انعقاد کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے امیرالمؤمنین علیہالسلام اور دیگر ائمۂ معصومین علیہمالسلام کی گرانقدر نصیحتوں کو بیان کیا نیز نوجوانوں کے لیے ان ہدایات کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔
محفل کے دوران حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے نغمہ گروہ نے شاندار نغمے پیش کیے، جن میں ماہ شعبان میں پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کے خاندان کی نورانی شخصیتوں ولادت کے متعلق نغمے پڑھے گئے ۔
تقریب کے اختتام پر، طلباء نے حلف برداری کی جس میں طلباء نے امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ساتھ عہد کیا کہ وہ ان کی سیرت کی پیروی کریں گے اور امام زمانہ عجلاللہفرجہالشریفکی رضا کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں گے۔



