سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

وفد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ہندوستانی وفد کی میزبانی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے ہندوستان میں مولود کعبہ مقابلے کی قرعہ اندازی کے منتخب ہونے والے افراد پر مشتمل وفد کی میزبانی کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے شعبہ امور فارنرز و بین الاقوامی تعلقات نے ہندوستان میں مولود کعبہ مقابلے کی قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے افراد پر مشتمل وفد کا استقبال کیا۔

شعبہ امور فارنرز و بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ مہند الجمالی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہندوستانی وفد میں امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ولادت کی تقریب کے موقع پر ہندوستان میں کی جانے والی قرعہ اندازی میں دس افراد منتخب ہوئے جو اس وفد میں افراد شامل ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اس وفد کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں حرم مقدس کی زیارت نیز کربلا، کاظمین اور سامرہ کے مقدس حرموں کی زیارت کے علاوہ نجف اشرف میں مقدس مقامات کی زیارت بھی شامل ہے۔

الجمالی نے وضاحت کی کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  سفر، قیام و طعام، آمدورفت اور زیارات سمیت اس پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کرتا ہے، یہ اقدام دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سال بھر مختلف قومیتوں اور ممالک کے وفود اور زائرین کی میزبانی کرتا ہے اور اسے اہل بیت علیہم‌السلام کے مقدس مقامات کے انسانی اور روحانی پہلو کو گہرا کرنے پر خصوصی توجہ کے فریم ورک میں انجام دیتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے