سورہ مبارکہ فاتحہ کی قرائت کی اصلاح
حرمِ مقدسِ امیرالمومنین علیہالسلام کے دارالقرآن الکریم یونٹ کے ذمہ دار جناب علاء محسن نے میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اس منصوبے کی پہلی سرگرمیاں صوبہ بصرہ سے اور علاقہ راس البیشہ سے شروع ہوئیں، جس کا نعرہ ‘بحر تا نہر’ ہے، تاکہ عراق کے جنوب سے آنے والے زائرین کی صوبہ کربلائے معلی تک رہنمائی کی جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا: "شریک قرآنی کیڈر کی تعداد ایک ہزار سے زائد اساتذہ (خواتین و حضرات) پر مشتمل ہے، جن کا فرض شہر کربلا کی جانب جانے والے راستوں پر مختلف قرآنی اسٹیشنوں پر زائرین کی سورہ مبارکہ فاتحہ اور چھوٹی سورتوں کی قرائت ٹھیک کرنا اور انہیں نماز سکھانا ہے۔”
قرآنی ثقافت کا فروغ
انہوں نے وضاحت کی: "حرمِ مقدسِ امیرالمومنین علیہالسلام نے اس منصوبے کی حمایت میں زائرین میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد تحائف تقسیم کئے ہیں اور منصوبے کے لیے پوسٹرز، کارڈز اور ضروری سامان سمیت وسیع پیمانے پر امداد اور سپورٹ فراہم کی ہے۔”
انہوں نے کہا: "قومی قرآنی منصوبہ برائے زیارتِ اربعین عراق میں قرآنی سرگرمیوں میں سے ایک اہم ترین سرگرمی شمار کیا جاتا ہے، جس کا مقصد زائرین میں ثقافتِ قرآنی کو فروغ دینا اور قرائت کی اصلاح اور نماز کی تعلیم کی ضرورت کو یاد دلانا ہے۔ یہ منصوبہ اہل بیت علیہمالسلام کے زائرین کی خدمت میں حرمِ مقدسِ امیرالمومنین علیہالسلام کی کوششوں کا تسلسل ہے۔”
واضح رہے کہ یہ منصوبہ ۲۵ محرم الحرام سے شروع ہو کر ۱۸ صفر تک جاری رہے گا، اور اس کی سرگرمیاں صوبہ کربلا میں زائرین کے حرمِ مطہرِ امام حسین علیہالسلام میں داخلے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوں گی۔

