سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کی میزبانی میں حضرت رقیہؑ کی یاد میں بچیوں کی عزاداری

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کی میزبانی میں حضرت رقیہؑ کی یاد میں بچیوں کی عزاداری

حرم مقدس امیرالمؤمنینؑ کے خواتین میڈیا یونٹ نے مؤسسہ العین کی بچیوں کی میزبانی کی، جہاں ایک پاکیزہ اور معصوم فضا میں حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی یاد میں ایک خصوصی مجلس عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس تین روز تک جاری رہی اور "حضرت رقیہؑ کی یاد” کے عنوان سے صرف بچیوں کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جس کا مقصد اُن کے دلوں میں حسینی فکر، صبر اور پاکیزگی کی تعلیمات کو اجاگر کرنا تھا۔

دلوں کو چھو لینے والی شرکت اور جذباتی ہم آہنگی

خواتین میڈیا یونٹ کی انچارج اور حرم مقدس کی خادمہ، محترمہ اسراء حسن نے میڈیا سینٹر سے گفتگو میں کہا کہ اس مجلس میں شرکت کرنے والی بچیوں کی موجودگی بے حد اثرانداز اور جذباتی تھی،ہم نے ان بچیوں کو انتہائی محبت و توجہ سے مدعو کیا تاکہ وہ حضرت رقیہؑ کے غم میں شریک ہو کر کربلا سے صبر اور پاکیزگی کا پیغام حاصل کریں، ان کا معصوم جذبہ اور فطری حسینی لگاؤ بے ساختہ دلوں کو چھو گیا۔

معصوم احساسات کا عاشورائی اظہار

محترمہ اسراء نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں ‘شہزادیٔ کربلا’ کے عنوان سے ایک ڈرامائی پیشکش کی گئی، جو حضرت رقیہؑ کی زندگی کو سادہ، جذباتی اور بچیوں کی عمر کے مطابق انداز میں پیش کرتی ہے، اس تخلیقی پیشکش میں فنونِ لطیفہ کے ذریعے عاشورائی اقدار کو بچیوں کے دلوں میں راسخ کیا گیا، اس کے بعد ایک خصوصی مجلس عزا منعقد کی گئی جس نے پروگرام کو ایک روحانی اور جذباتی رنگ دے دیا۔

وفاداری اور عشق کا معصوم پیغام

پروگرام کا اختتام بچیوں کی جانب سے ایک خودجوش پیغام پر ہوا، جو عشقِ حسینؑ اور کربلا کی تعلیمات سے اُن کی وابستگی کی گہرائی کو ظاہر کرتا تھا، بچیوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ نسل کی تربیت عاشورائی شعور، معنویت اور عمر کے لحاظ سے موزوں دینی روشنی میں کی جائے، تاکہ حسینی پیغام نسل در نسل منتقل ہو۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے