سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

چشمۂ حیات فیسٹیول

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے رسول اعظم طبی مرکز کی چشمۂ حیات فیسٹیول میں شرکت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‌ طبی مرکز نے چشمۂ حیات فیسٹیول کے چوتھے دور میں ایک فعال اور نمایاں شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‌ طبی مرکز نے چشمۂ حیات فیسٹیول کے چوتھے دور میں ایک فعال اور نمایاں شرکت کی۔

نیز اس مرکز  کے تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے ادارے امین نے طلباء، محققین اور مریضوں کو تحقیقاتی اور خصوصی طبی خدمات فراہم کیں۔

مرکز امین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوفل الدجیلی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز نے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کے طلباء کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنی سائنسی تحقیقات کو آگے بڑھا سکیں اور مریضوں اور محققین کے لیے حیاتیاتی اور طبی ٹیسٹ اور تجزیے انجام دے سکیں نیز مرکز کی تحقیقاتی کامیابیوں اور نتائج کو اس فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے اس دوران تقریباً پانچ ہزار اعلیٰ تعلیم کے طلباء کی میزبانی کی اور داخلی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے تعاون سے متعدد تحقیقاتی منصوبوں کی حمایت کی، اس کے علاوہ، صحت سے متعلق آگاہی کے شعبے میں خصوصی سیمینارز اور ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا، نیز ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی انخلاء کے بارے میں تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس فیسٹیول میں رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‌ طبی مرکز کی شرکت، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نمائشوں اور خصوصی پروگراموں میں وسیع اور منظم شرکت کا ایک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اپنے مختلف شعبوں اور مراکز کے ذریعے، علمی، طبی اور تحقیقاتی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ترقیاتی اور خدماتی تجربات اور منصوبوں کو معاشرے سے متعارف کرواتا ہے اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے اپنے تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے