سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

زائرینِ اربعین

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زائرینِ اربعین کے لے وسیع مقدار میں پانی کی فراہمی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین اربعین کے لیے روزانہ 12 لاکھ گلاس پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

فیض القسیم کمپنی کے زیر نگرانی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نبع العتبه واٹر فیکٹری  نے زائرین اربعین کے لیے وسیع مقدار میں پانی فراہم کرنے کا ایک خصوصی پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ پروگرام روزانہ 12 لاکھ گلاس پانی کی پیداوار کی صلاحیت کے ساتھ چلایا جا رہا ہے اور یہ لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے قائم کیے جانے والے کنٹرول روم کے عملی منصوبے کا حصہ ہے، جو نجف میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زیارت کے بعد کربلا جانے والے زائرین کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

فیکٹری کے منیجر انجینئر لیث حسین نے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی اور کمپنی کی انتظامیہ کی رہنمائی میں، پانی کی پیکنگ اور تیاری دن رات بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

ہم سو سے زائد انجینئرنگ اور فنی عملے کے ارکان کی مدد سے کام کر رہے ہیں اور نئی پیداواری لائنوں کے اضافے سے جو فی گھنٹہ 30 ہزار گلاس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں، ہماری روزانہ پیداواری صلاحیت 12 لاکھ گلاس تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی تقسیم کا عمل ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جس میں اربعین پیدل مارچ کے راستے میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر انتظام 16 اسٹیشنز، مقامی اسٹیشنز اور فیکٹری کے مرکزی دروازے پر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

پانی تقسیم کرنے والی کمیٹی کے ذمہ دار، جناب ریاض الغزالی نے کہا کہ یہ تقسیم دو اہم نکات پر مبنی ہے۔

پہلا نکته: اس ادارے کی نگرانی میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹیشنوں کے لیے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

دوسرا نکته: ہماری کمیٹی کی طرف سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی طرف جانے والے راستوں اور اربعین پیدل مارچ میں موجود عوامی موکبوں میں مفت پانی اور برف کی فراہمی ہے جو زائرین اور موکبوں کی تعداد کے مطابق بڑھتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اربعین کے زائرین کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے مکمل تیار ہے اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے