حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی سرپرستی میں اور قاف فاؤنڈیشن کے تعاون سے عراق کا پہلا بین الاقوامی اسلامی بصری فنون کا پروگرام نجف اشرف میں شروع ہو چکا ہے جس میں 14 ممالک کے 60 فنکار شرکت کر رہے ہیں اور اس میں ’’انتظار آرٹ‘‘ کے مفہوم کو پیش کیا جا رہا ہے۔
دوسرے سالانہ ’’انتظار آرٹ فیسٹیول‘‘ کی سرگرمیاں، جو عراق میں اسلامی بصری فنون کا پہلا بین الاقوامی پروگرام شمار ہوتا ہے، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں شروع ہو گئیں، یہ فنّی پروگرام 14 ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 فنکاروں کی شرکت اور ادارہ "قاف فن و میڈیا” کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ میڈیا کے سربراہ حیدر رحیم نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مشترکہ فنّی اور میڈیا تخلیقات تیار کرنا ہے، جو ایک معاصر انسانی نقطۂ نظر اور "منجیٔ بشریت” کے تصور سے الہام لے کر تخلیق کی جائیں۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو روحانیت اور جمالیاتی حسن کے درمیان مضبوط تعلق قائم کرتا ہے اور نجف اشرف کو اس کے گہرے دینی مقام کے ساتھ ساتھ ایک اہم ثقافتی اور فنّی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’انتظار آرٹ فیسٹیول‘‘ ثقافت اور فن کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے تمدنی پہلو کو نمایاں کرتا ہے بلکہ اس کے روحانی مقام کو بھی اجاگر کرتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ادارہ "قاف فن و میڈیا” کے ساتھ اشتراک، ثقافتی اداروں کے درمیان ایک مثالی تعاون کی عملی مثال پیش کرتا ہے۔
شعبۂ میڈیا کے سربراہ نے مزید وضاحت کی کہ 14 ممالک کے 60 فنکاروں کی بین شرکت، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام اور شہر نجف اشرف کے عالمی ثقافتی اور فنّی مقام کو مزید تقویت دیتی ہے۔
نجف اشرف ایک ایسے عالمی ثقافتی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے جو اعلیٰ فنون کی میزبانی کرتا ہے اور عراقی نوجوانوں کے لیے پائیدار میڈیا منصوبوں کی تخلیق کی جانب عملی اقدامات کر رہا ہے۔
اس عالمی پروگرام کی سرگرمیوں کا آغاز آج بروز منگل صحن حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا میں واقع حضرت آمنہ سلاماللہعلیہا ہال میں کیا گیا۔
اس پروگرام میں بھارت، چین، ملائیشیا، بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، ایران، برازیل، ازبکستان، عمان، شام، لبنان اور عراق سے فنّی اور میڈیا وفود شریک ہیں، یہ شرکت مختلف ثقافتوں اور فنّی مکاتبِ فکر کے تنوع کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔





