سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

چشمۂ حیات

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بغداد میں منعقدہ ’’چشمۂ حیات‘‘ نمائش میں شرکت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ’’چشمۂ حیات‘‘ کے عنوان سے بغداد میں منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کی

امام زمانہ عج‌اللہ‌فرجہ‌الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بغداد کے بین الاقوامی نمائش مرکز میں ’’چشمۂ حیات‘‘ نمایش کے چوتھے دور کی تقریبات کا آغاز ہوا جس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے نمایاں انداز میں شرکت کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مرکزی شعبۂ اطلاعات کے مطابق، یہ نمایش ادارہ قبس برائے ثقافت و ترقی کی کوششوں سے منعقد کی جا رہی ہے، اس میں شیعہ وقف بورڈ، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اور دیگر مقدس مقامات کا عملی تعاون شامل ہے۔

افتتاحی تقریب میں مراجع کرام کے نمائندگان اور متعلقہ شخصیات، دیگر مقدس حرموں کی مجلس نظما کے اراکین اور نمائندگان، نیز ثقافتی، سماجی اور فکری اداروں کے ذمہ داران اور معزز دینی و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی بھی مختلف شعبوں کے سربراہان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب کا آغاز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے قاری ہانی موسوی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ اس کے بعد حرم مقدس حضرت عباس علیہ‌السلام کے متولی سید احمد صافی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس نمائش کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام دینی، اعتقادی اور قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے اور انہیں امامِ عصر عج‌اللہ‌فرجہ‌الشریف سے اپنے تعلق کو تازہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے بھی اپنے مختلف شعبوں کے ذریعے بھرپور اور مؤثر شرکت کی ہے۔ اس موقع پر ادارے کے انجینئرنگ، سرمایہ کاری، ترقیاتی، فکری، ثقافتی، میڈیا، سائنسی، طبی، فنی، زرعی، آثارِ قدیمہ اور قرآنی شعبوں کی خدمات، منصوبے اور تجربات پیش کیے جا رہے ہیں، جس سے نمائش کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا ہو رہا ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے