سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عراق میں مہلک آتش‌زدگی پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

عراق میں مہلک آتش‌زدگی پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق کے شہر کوت میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے حادثے، جس میں متعدد شہری جاں بحق ہوئے، پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے: انتہائی افسوس اور گہرے دکھ و رنج کے ساتھ ہمیں آپ کے عزیز شہر کے ایک تجارتی مرکز میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے حادثے کی خبر موصول ہوئی،جس نے درجنوں بے گناہ افراد کی جان لے لی اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے۔

 اس عظیم مصیبت پر ہم آپ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،خصوصاً ان خاندانوں سے جن کے پیارے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے،ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اس حادثے کے شہداء کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے نیز زخمیوں کو جلد صحتیابی عنایت فرمائے ۔

و لا حول و لا قوة الا بالله العلی العظیم

۲۱ محرم‌الحرام ۱۴۴۷، بمطابق با July 17, 2025

دفتر حضرت آیت‌الله العظمی سیستانی

قابلِ ذکر ہے کہ عراق کے صوبہ واسط میں واقع شہر کوت کے ایک تجارتی مرکز میں لگنے والی شدید آگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، جس پر اس ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے