سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ماہ مبارک رمضان

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے کھانوں کی تقسیم

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کی آمد کے سلسلے میں ضرورت مندوں کے درمیان ۳ ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم کیئے۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے  امام علی (علیہ السلام) مرکز برائے ایتام و نیازمندان کے تعاون سے  اس مرکز میں پہلے سے درج شدہ خاندانوں کے درمیان ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ۳ ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم کیئے۔

اس مرکز کے مسئول کرار التمیمی نے نیوز سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: شھر نجف  اور اس کے اطراف کے گاوں کی حدود میں موجود اس مرکز میں پہلے سے درج شدہ خاندانوں کے درمیان  ۳ ہزار سے زیادہ کھانوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف قسم کی خواکی اشیا پر مشتمل ایک پیکیج  سلسلہ وار طریقے سے نظم و ضبط کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا تاکہ یقین ہو جائے کہ یہ پیکیج واقعی ضرورت مند لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے