سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ضرورت مندوں میں راشن پیکٹس کی تقسیم کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ضرورت مندوں میں رمضان المبارک کے راشن پیکٹس کی تقسیم شروع کر دی ہے ۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے مرکز امام علی علیہ‌السلام برائے ایتام و ضرورت مند خاندانوں کے ذریعے نجف اشرف اور اس کے گردونواح میں 3000 سے زائد خاندانوں میں رمضان المبارک کے راشن پیکٹس کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے عمومی سیکریٹریٹ نے، مرکز امام امام علی علیہ‌السلام برائے ایتام اور ضرورت مند خاندانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس مرکز میں رجسٹرڈ متعلقہ خاندانوں میں ماہِ رمضان کے راشن پیکٹس کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے، جن کی تعداد ۳۰۰۰ سے زائد ہے۔

اس مرکز کے خادم کرار التمیمی نے میڈیا سینٹر کو بتایا کہ ۳۰۰۰ سے زائد ایسے خاندانوں کے لیے تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے جو اس مرکز کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ تھے اور جن کا تعلق صوبۂ نجفِ اشرف کے کئی اضلاع سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ راشن پیکٹس مختلف غذائی اشیاء پر مشتمل ہیں اور واضح کیا کہ ترسیل کا عمل ایک منظم اور مرحلہ وار نظام کے تحت انجام دیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سامان حقیقی مستحقین تک پہنچے گا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے