حرم مقدس امیرالمومنینؑ کی جانب سے استاد حمزہ شمص کی زیرِ تدریس منیجمنٹ سائنسز کا ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔
حرم مقدس امیرالمومنینؑ کی جانب سے منیجمنٹ سائنسز پر ایک اسپیشل اور تربیتی کورس کا انعقاد کیا جس میں تدریس کے فرائض استاد حمزہ شمص نے انجام دیے۔
یہ کورس مرقد مطہر امیرالمؤمنین علیؑ کے جوار میں منعقد ہوا، جہاں شرکاء نے روحانی ماحول میں انتظامی اصولوں پر عمیق علمی مواد سے استفادہ کیا۔
مخصوص معنوی ماحول
استاد حمزہ شمص نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقدس مقام پر کورس کا انعقاد جہاں زائرین کی خدمت ہوتی ہے، شرکاء میں ایک خاص روحانی اثر چھوڑتا ہے، جو علم و عمل کی تاثیر کو دو چندان کر دیتا ہے۔
کیونکہ منیجمنٹ سائنسز نہ صرف ایک علمی مضمون ہے، بلکہ انسانی و اجتماعی اداروں بالخصوص دینی و خدماتی تنظیموں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
سیرتِ علوی اور عہدنامہ مالک اشتر
شمص نے مزید کہا کہ کورس کا بنیادی محور منیجمنٹ سائنسز کے اصول تھے، جنہیں ہم نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی سیرت سے جوڑنے کی کوشش کی خصوصاً عہدنامہ مالک اشتر کی روشنی میں، جس میں حکمرانی، عدل، امانت اور نظامِ اجتماعی کی تفصیلی حکمتِ عملی بیان کی گئی ہے۔
حرم مقدس امیرالمومنینؑ کا مثالی نظامِ انتظام
استاد شمص نے حرم مقدس علوی کے موجودہ انتظامی ڈھانچے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمومنینؑ کا ادارہ نہایت منظم اور کارآمد نظر آتا ہے، جو زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے،یہ انتظامی ڈھانچہ نہ صرف مؤثر بلکہ قابلِ تقلید بھی ہے۔
علمی تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمومنینؑ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ امیرالمؤمنین علیہالسلام کی خدمت کے جذبے کے تحت اور اپنے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کی خاطر، جدید سائنسی اصولوں کی بنیاد پر ورکشاپس اور تخصصی کورسز کا انعقاد کرے۔