سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

میڈیکل کالج

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا بغداد میڈیکل کالج کی طالبات کا استقبال

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بغداد کے میڈیکل کالج کی ۱۰۰ سے زیادہ طالبات کا استقبال کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹریٹیجک پلاننگ اور مینیجمنٹ یونٹ ’’نظم‘‘  کی جانب سے ، بغداد میڈیکل کالج کی ۱۰۰ سے زیادہ طالبات کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

یہ پروگرام طبی تنظیموں کی گذارش پر، باھمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ۔

اسٹریٹیجک پلاننگ اور مینیجمنٹ یونٹ نظم سے منسلک محترمہ رانیہ الکعبی نے میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام تین مراحل میں  منعقد ہوا جس میں میڈیکل کالج کی طالبات کی فکری اور سماجی مشکلات اور سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے میں طالبات کی اعتقادی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علمی ترقی کی راہ میں طالبات کو پیش آنے والی فکری مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسرا مرحلہ امام زمانہ عجل‌اللہ‌تعالی‌فرجہ‌الشریف کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ، امام زمانہ سے مخصوص تھا جس میں انسانی معاشرے کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظار کے حقیقی مفاھیم کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی۔

الکعبی نے مزید کہا کہ تیسرے مرحلے میں میڈیکل کی طالبات کی سماجی بنیادوں پر پیشرفتہ اخلاقی تربیت کے حوالے سے تاکید کی گئی  کیونکہ اس کے بغیر ایک آگاہ اور با شعور خاندان کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام اساتذۂ گرامی کی موجودگی میں دو دن تک جاری رہا نیز اس پروگرام میں شریک مھمانوں کی فکری اور معنوی ضروریات کے پیش نظر زیارت کا خاص اہتمام کیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ایسے افراد کے لئے بہت مؤثر ہوتے ہیں جو تعلیم اور شخصیت سازی کے درمیان ایک رابطہ برقرا رکھنا چاہتے ہیں اور انسانی بنیادوں پر سماج  کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ہمیشہ کوشاں رہتا ہے کہ اس طرح کے سماجی اور اثر انداز پروگراموں کے ذریعے سماج کے مختلف طبقات،خاص طور پر عراق کی یونیورسٹیوں میں سیرت اہلبیت علیھم‌السلام کو رواج بخشا جائے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے