سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

انوار النجفیہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے اسکولوں کی طالبات کی میزبانی

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے امام زمانہ عجل‌اللہ‌تعالی‌فرجہ‌الشریف کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایک با شکوہ جشن سعید میں انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کی نگرانی میں چلنے والے اسکولوں کی طالبات کا استقبال کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے امام زمانہ عجل‌اللہ‌تعالی‌فرجہ‌الشریف کی ولادت با سعادت کے موقع پر انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر چلنے والے اسکولوں کی طالبات کی میزبانی کی گئی۔

اس باشکوہ جشن سعید میں ۲۵۰ سے زیادہ طالبات فعال شرکت کرتے ہوئے تلاوت قرآن کریم، مختصر تقریروں، اور مختلف مسابقہ جات کے ذریعے اس جشن سعید کی رونق میں اضافہ کیا۔

انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر چلنے والے اسکولوں کے شعبۂ الھدی کی سربراہ محترمہ اسرا صبحی نے میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جشن میں مختلف پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد طالبات کے درمیان اعتقادی آگاھی میں اضافہ کرنا اور انہیں مھدوی اقدار سے قریب کرنا ہے تاکہ میں ان میں ہر ایک کو اثرانداز شخصیت بنایا جا سکے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا سنیٹر کے شعبۂ خواتین کی سربراہ محترمہ اسرا التمیمی نے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے خواتین کی با ھدف فعالیات پر خاص توجہ دی جاتی ہے نیز مؤثر پروگراموں کے انعقاد کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ نوجوان طالبات کی دینی اور سماجی آگاہی میں اضافہ کیا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے