حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ضریح مطہر کا سنہری تاج تاریخ کے ایک درخشاں نگینے کی طرح جلوہ فگن ہے جو اہل ولایت کے دلوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
یہ سنہری تاج ضریح مطہر امیرالمؤمنین علیہالسلام کے بالائی حصے پر اس شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر ہے کہ دیکھنے والوں کے دل اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں، ضریح مطہر پر سجا یہ تاج نہ صرف فن تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ تاریخ، عقیدت اور ولایت کی گہرائیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
حرم مقدس میں داخل ہونے والے زائرین کی نگاہیں سب سے پہلے اسی زرین تاج پر ٹھہرتی ہیں جو اہل ایمان اور عاشقان ولایت کے لیے روحانی کشش اور معنوی عظمت کی علامت بن چکا ہے۔











