حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مرکز طبی رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے حرم مقدس امامین کاظمین علیہماالسلام کے زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کاظمین میں میڈیکل یونٹ قائم کیا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وابستہ مرکز طبی رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کے طبی عملے نے شہرِکاظمین پہنچنے والے خدماتی قافلے میں ایک طبی یونٹ قائم کر کے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا، تاکہ شہادت امام موسیٰ بن جعفر علیہالسلام کی مناسبت سے آنے والے زائرین کو مختلف طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس طبی یونٹ کے ذمہ دار احسان ہادی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس یونٹ میں مرکز کے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ نجف اشرف کے محکمۂ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی ایک ٹیم بھی تعاون کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس یونٹ کو مختلف ادویات، طبی آلات اور ہنگامی طبی سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ ہنگامی حالات میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایک فوری ایمبولینس بھی رکھی گئی ہے، ان کے مطابق یہ تمام اقدامات متعلقہ اداروں کے تعاون اور ہم آہنگی سے انجام پا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی کی ہدایت پر شہادت امام موسیٰ بن جعفر علیہالسلام کے موقع پر زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک باضابطہ خدماتی قافلہ شہر کاظمین بھیجا گیا ہے۔





