شہادت امام موسیٰ کاظم علیہالسلام کے موقع پر شہر کاظمین میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے خدماتی موکب لگایا گیا ہے، جہاں زائرین کو دینی، طبی اور رفاہی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
امام موسیٰ کاظم علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے میں زائرین کی خدمت کے لیے شہر کاظمین مین موکب لگایا گیا ہے جس کے لیے حرم مقدس کا خدماتی قافلہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع مقدس شہر کاظمین پہنچ گیا ہے۔
یہ اقدام ان تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے جن کا مقصد ان زائرین کو خدمات فراہم کرنا ہے جو شہادت امام موسیٰ بن جعفر علیہالسلام کی مناسبت سے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
امام کاظم علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر پروگرام منعقد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ سلام جبوری نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی کی ہدایت پر خدماتی قافلہ کاظمین پہنچا اور اپنے معمول کے مقام پر، جو حرم مقدس امام کاظم اور امام جواد علیہماالسلام کی طرف آنے والے زائرین کے مرکزی راستوں میں سے ایک پر واقع ہے، خدماتی موکب لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ قافلے کے لیے لازمی وسائل کی تکمیل کے لیے پیشگی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا تھا اور تعمیراتی، سکیورٹی، خدمات، وسائل و سامان اور مہمان خانے کےشعبوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کی گئی۔
اسی طرح شعبۂ تعلقاتِ عامہ و میڈیا اور مرکزِ طبی رسولِ اکرم صلیاللہعلیہوآلہ بھی طبی اور نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
سلام جبوری کے مطابق اس قافلے میں تقریباً دو سو پچاس خادمین شامل ہیں جو زائرین کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ امور دینی نے ایک خصوصی عقیدتی پروگرام بھی ترتیب دیا ہے، جس میں شرعی سوالات کے جوابات کے لیے مراکز کا قیام اور موکب میں نماز جماعت کا اہتمام شامل ہے، تاکہ روحانی ماحول اور خدماتی پہلو کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یہ خدماتی، دینی، میڈیا اور طبی سرگرمیاں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی اس مسلسل کوشش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ایام زیارت کے دوران شہر کاظمین آنے والے زائرین کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ خدمات فراہم کرنا ہے۔






