سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ایوان طلا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایوان طلا کی تعمیر نو مکمل؛تقریب کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایوان طلا کی تعمیر نو کی تکمیل کے بعد اس کا باضابطہ افتتاح اور رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

میلاد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایوانِ طلا کی تعمیر نو کی تکمیل کے بعد رونمائی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی، جسے ایک تاریخی اور روحانی لمحہ قرار دیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایوان طلا کی تعمیر نو کے مکمل ہونے پر اس عظیم الشان حصے کی رونمائی کی تقریب منعقد کی،اس تقریب کو اس کے دینی اور روحانی مقام کے باعث ایک تاریخی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس کے عملے نے خلوص، محنت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ وابستگی کے ساتھ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایوان طلا کی تعمیر نو کو جدید ترین فنی اور انجینئرنگ معیارات کے مطابق مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں اس عظیم تاریخی عمارت کی شان و شوکت اور خوبصورتی کو مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا اور حرم مقدس کی اصل معماری شناخت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، جسے زائرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ دینی امور کے سربراہ شیخ کرار الخفاجی نے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عالم اسلام کے تمام مسلمانوں اور مؤمنین کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس بابرکت موقع پر حرم مقدس کی جانب سے مخلتف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ ان پروگراموں میں ایوانِ طلا کی رونمائی بھی شامل ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اور اس کے زائرین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مرکزِ منصوبہ بندی و ترقی کے سربراہ وسام اسکندر نے کہا کہ ایوانِ طلا کا افتتاح حرم مقدس کی تاریخ کے اہم ترین اور کم نظیر واقعات میں سے ایک ہے،انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب وسیع عوامی اور اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ایک ہزار پانچ سو سے زائد زائرین اور مہمانوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان طلا کی تعمیر نو حرم مقدس کی گولڈ ورکشاپ میں کئی سالہ مسلسل محنت اور مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد مکمل کی گئی ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا شعبہ کے انتظامی نائب سربراہ جعفر البديری نے کہا کہ ایوانِ طلا کی رونمائی کی یہ تقریب ایک ایسا واقعہ تھا جس کے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے چاہنے والے اور عقیدت مند برسوں سے منتظر تھے، کیونکہ یہ مقدس مقام کی روحانیت اور معنوی عظمت کی ایک درخشاں جھلک پیش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوان طلا اپنی فنی خوبصورتی، باریک معماری، منفرد نقش و نگار، تین زبانوں میں تحریر شدہ اشعار اور نادر تزئینی عناصر کی بدولت ایک بے مثال شاہکار ہے، جس جیسی سجاوٹ کم ہی کسی مقدس بارگاہ میں دیکھنے کو ملتی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے