عید مبعث نبوی شریف کے جشن کی تیاری کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی کی صدارت میں زیارات آپریشن روم کا عملیاتی اجلاس منعقد ہوا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام زیارات آپریشن روم نے عید مبعث پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کی مناسبت سے خدماتی تیاریوں اور انتظامات کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت حرم مقدس متولی سید عیسیٰ الخرسان نے کی، اجلاس میں مجلس نظما کے اراکین اور متعلقہ شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اس عظیم مذہبی مناسبت کے انعقاد کے لیے منصوبوں اور ضروری تیاریوں کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا، تاکہ زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کی جا سکیں اور متوقع بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے اندر اور اس کے اطراف نیز نجف اشرف کے قدیم شہری علاقے میں خدماتی اور تنظیمی کوششوں کو مضبوط بنانے پر مشتمل ہیں،جن کا مقصد جشن کے انعقاد کے لیے موزوں فضا کی فراہمی ہے۔ زائرین کی آمدورفت کو رواں رکھنے، داخلی و خارجی راستوں کی تنظیم، اور نجف اشرف میں معاون اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے زائرین کی سلامتی اور آسائش کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
یہ اجلاس حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کے تحت، بالخصوص زیارت کے ایام میں اور معاون اداروں کے تعاون سے جامع خدماتی منصوبے مرتب کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔







