سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مبعث

عید مبعث رسول اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا طبی خدماتی منصوبہ

عید مبعث نبوی شریف کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیرِ انتظام مرکزِ طبی رسولِ اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے 24 گھنٹے طبی خدمات کے جامع منصوبے کے نفاذ کا اعلان کیا، جس میں 225 طبی خدمت گزار شریک ہیں۔

عید مبعث پیغمبر خاتم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا کیا گیا ہے، جس کے تحت 225 خدمت گزار طبی خدمات کی فراہمی میں حصہ لے رہے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ مرکز طبی رسولِ اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ نے اعلان کیا ہے کہ عید مبعث نبوی شریف کے موقع پر حرم امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں تشریف لانے والے زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے طبی و حفظان صحت پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جواد اسماعیلی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نجف اشرف کے محکمۂ صحت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے بعد ایک جامع طبی منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت حرم مقدس کے اطراف اہم مقامات پر طبی یونٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو 24 گھنٹے طبی اور صحت سے متعلق خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اطراف اور نجف اشرف کے قدیم شہری علاقے میں تین طبی یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جن میں دارالشفا یونٹ، امام رضا علیہ‌السلام ٹاؤن میں زائرین کے لیے ایک یونٹ اور صحن مطہر علوی کے جنوبی حصے میں واقع چوراہے کے اوپر ایک طبی یونٹ شامل ہے۔

ڈاکٹر جواد اسماعیلی کے مطابق، مرکزِ قنبر کے ساتھ ہم آہنگی کے نتیجے میں 225 خدمت گزاروں کو اس طبی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، جن میں 125 مرد اور 100 خواتین شامل ہیں، تاکہ ایمرجنسی یونٹ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے اور ہنگامی نوعیت کے مریضوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا جا سکے۔

یہ تمام اقدامات حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے مذہبی مناسبتوں کے ایام میں زائرینِ کرام کو اعلیٰ ترین سطح کی طبی نگہداشت اور خدمات فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے