آیت اللہ العظمی سیستانی کے بھائی مرحوم سید ہادی سیستانی رحمہاللہ کی تشییع اور نماز جنازہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں ادا کی گئی، جس میں علما، حوزۂ علمیہ کے اساتذہ و طلبہ، اور مختلف سرکاری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرحوم و مغفور سید ہادی سیستانی رحمہاللہ کے جسد خاکی پر نماز جنازہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی نے پڑھائی۔
تشییع جنازہ مسجد شیخ طوسی قدس سرہ سے شروع ہو کر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام تک کی گئی، اس موقع پر ممتاز علما، حوزۂ علمیہ کے طلبہ اور اساتذہ، سرکاری، تعلیمی اور سماجی شخصیات کے علاوہ حرم مقدس کے متولی سید عیسیٰ الخرسان، مجلس نظما کے رکن خدام، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور حرم مقدس کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔














