سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مبعث

عید مبعث کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین کی آمد و رفت کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام

عیدِ مبعث النبی صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے موقع پر پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے 100 سے زائد جدید گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عیدِ مبعث النبی صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کی مناسبت سے زائرین کی سہولت کے لیے ایک خصوصی خدماتی منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے تحت مکمل سہولیات کے ساتھ 100 سے زائد جدید گاڑیاں فراہم کی گئیں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ حمل و نقل نے اس خصوصی منصوبے کے تحت اپنے تمام تربیت یافتہ اور تکنیکی عملے کو الرٹ کیا تاکہ حرم مقدس کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی محفوظ اور منظم رفت و آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

شعبۂ حمل و نقل کے ذمہ دار صباح الطرفی نے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت زائرین کی خدمت کے لیے100 سے زائد خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئیں جن میں 35 بڑی خدماتی گاڑیاں اور متعدد چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں، جو حرم مقدس کے داخلی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام گاڑیوں میں مکمل سہولیات دستیاب ہیں اور زائرین کو حرم مقدس تک پہنچانے اور عید مبعث کی تقریبات کے اختتام پر ان کی واپسی کی ذمہ داری انجام دے رہی ہیں، جس سے بھیڑ میں کمی اور زائرین کی رفت و آمد بہترین طریقے سے ہو رہی ہے۔

یہ خدماتی اقدامات عید مبعث النبی صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے بابرکت موقع پر انجام دیے جا رہے ہیں، جہاں ہر سال عراق کے مختلف صوبوں اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد اس عظیم اسلامی مناسبت کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے جوار میں عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے