ماہ شعبان کی نورانی ولادتوں کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دارالقرآن کے زیرِ اہتمام قرآنی محفل منعقد ہوئی، جس میں عراق اور بیرون ملک سے کئی بین الاقوامی قاریوں نے شرکت کی۔
ماہ شعبان کی نورانی ولادتوں کی پُرمسرت مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے اس مہنے میں دنیا میں آنے والی مقدس ہستیوں کی آمد کا جشن مناتے ہوئے ایک بابرکت قرآنی محفل کا اہتمام کیا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور سے وابستہ دارالقرآن یونٹ نے شعبان کے مبارک مہینے میں نورانی ہستیوں کی ولادت کی سعادت کے موقع پر صحن مطہر امیرالمؤمنین علیہالسلام میں اس قرآنی محفل کا انعقاد کیا، اس روحانی محفل میں عراق کے اندر اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی قاریوں نے شرکت کی اور تلاوت کلامِ الٰہی سے محفل کو مزید نورانی بنایا۔
یہ قرآنی محفل زائرین اور عقیدت مندوں کے لیے روحانی بالیدگی اور قرآنی انس کے فروغ کا باعث بنی، جس نے ماہ شعبان کی خوشیوں میں ایمان افروز اضافہ کیا۔








