سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عسکریین

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے حرم مقدس عسکریین (علیہم السلام) کے زائرین کی خدمت

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے امام ہادی علیہ السلام کے یوم شہادت پر سامرا شہر میں حرم مقدس عسکریین علیہ السلام کے زائرین کے لیے اپنی خدمت رسانی کے پروگرام کا آغاز کیا۔

زائرین کے مهمان خانہ کے ذمہ دار شبیر جلیل ابراہیم نے نیوز سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے مهمان خانہ نے زائرین میں کھانے کی تقسیم کا آغاز کیا ہے، اور اب تک 30 ہزار کھانے فراہم کیے جا چکے ہیں، جس میں ہر کھانے (ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے) کے لیے اوسطاً 10 ہزار کھانے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کوششیں مقدس مقامات کے درمیان تعاون اور خادمانِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کے زائرین اہل بیت علیہ السلام کے لیے خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں، اور یہ خدمت رسانی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے