حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام نے میسان یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام ’’میری چادر‘‘کے موقع پر ایک ہزار طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
پروگرام ’’میری چادر‘‘کی تقریب ہفتۂ عفاف کے موقع پر میسان یونیورسٹی میں منعقد کی گئی، جس کا مقصد ایک ہزار طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا تھا،اس تقریب کا ہدف تعلیمی ماحول میں عفاف کی اقدار اور اسلامی شناخت کو مضبوط کرنا تھا۔
پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر البدیری نے نیوز سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے سایۂ عنایت میں عفاف کے منصوبے اور اخلاقی اصولوں سے وابستگی کی عملی تصویر ہے۔ میسان یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں جن طالبات کو سراہا گیا، ان کی مجموعی تعداد تقریباً چار ہزار تک پہنچ گئی، جو حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کی جانب سے عراق کی مختلف یونیورسٹیوں میں ترتیب دیے گئے پروگراموں کے تحت انجام پائی۔
پروگرام ’’میری چادر‘‘ان سرگرمیوں کے مجموعے کا حصہ ہے جو حرم مقدس امیرالمومنین علیہالسلام نے ہفتۂ عفاف کے دوران انجام دیں، جن میں صحنِ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب بھی شامل ہے، جس میں نجف اشرف کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والی ایک ہزار طالبات نے شرکت کی۔












