سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

میری چادر

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے بغداد کی نہرین یونیورسٹی میں میری چادر پروگرام کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام ہفتۂ عفاف کی مناسبت سے بغداد کی نہرین یونیورسٹی میں  میری چادر پروگرام کا انعقاد کیا۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادت با سعادت کے موقع پر منعقد کی جانے والی ہفتۂ عفاف کی سرگرمیوں کے تحت، عراق کے دارالحکومت بغداد میں نہرین یونیورسٹی کے اندر میری چادر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تقریب بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس میں طالبات اور تعلیمی عملے کی نمایاں دلچسپی اور بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔

پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفر البدیری نے نیوز سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام نہرین یونیورسٹی کی 150 طالبات کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد عفاف کے مفاہیم اور اقداری شناخت کو منتقل کرنا تھا، اس موقع پر اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے اور یونیورسٹی کے ماحول میں اسلامی شناخت کو مستحکم کرنے کے لیے تربیتی تقاریر اور نصیحتیں پیش کی گئیں۔

اسی طرح صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے جوار میں دو ہزار طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی، اور آئندہ دیگر یونیوسٹیوں میں بھی دو ہزار طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ اس پروگرام کے تسلسل کا ارادہ ہے۔

یہ تمام سرگرمیاں ان مجموعی پروگراموں کا حصہ ہیں جو حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے عراق کی متعدد یونیورسٹیوں میں طالبات کی حمایت، عفاف کی علامت کے طور پر چادر کے استعمال کی ترغیب اور دینی شناخت پر فخر کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیں۔

اس اقدام کو عوامی طبقے اور تعلیمی عملے کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے