سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

علوی موبایل پلیٹ فارم

نجف کی یونیورسٹیوں میں علوی موبایل پلیٹ فارم پروگرام کا اختتام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مرکز نَظم کی جانب سے صوبہ نجف اشرف کی کئی یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والا علوی موبایل پلیٹ فارم پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے منصوبہ بندی اور ترقی کے اسٹریٹجک یونٹ مرکز نَظم نے علوی موبایل پلیٹ فارم پروگرام کو مکمل کیا، جو صوبہ نجف اشرف کی کئی یونیورسٹیوں میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کو یونیورسٹیوں کے ماحول تک منتقل کرنا اور طلبہ کے درمیان اسلامی اور ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانا تھا۔

علوی موبایل پلیٹ فارم پروگرام کے ذمہ دار، مصطفی الرماحی نے نیوز سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام یونیورسٹیوں کے ماحول میں خالص اسلامی اقدار کو مستحکم کرنے اور دینی مواقع سے فائدہ اٹھا کر ثقافتی آگاہی بڑھانے اور طلبہ کی شناخت کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مبارک موقع کو خوشگوار ماحول میں اور ایک نئے انداز کے تحت زندہ کیا گیا، جو یونیورسٹیوں کے ساتھ براہِ راست رابطے پر مبنی ہے۔

الرماحی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی کا عمل حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور میڈیا کے ذریعے، جامعات کے سربراہان اور نائب سربراہان سے براہِ راست رابطے کے ساتھ انجام پایا تاکہ ہفتۂ عفاف کے اہداف کو واضح کیا جا سکے اور یونیورسٹیوں میں اس پروگرام کے انعقاد کو منظم کیا جا سکے۔

اس پروگرام میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں تلاوتِ قرآنِ کریم، موقع کی مناسبت سے علمی خطاب، نغمہ خوانی، حاضرین کے لیے تعاملی سوالات اور شرکاء میں انعامات کی تقسیم شامل تھی۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے