یونیورسٹی کے اساتذہ کے ایک گروہ نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے زیر اہتمام ’’میری چادر‘‘ پروگرام کے انعقاد کی تعریف کی ہے اور اس اقدام کو طالبات میں حجاب کی ثقافت کو مضبوط اور فروغ دینے کی جانب ایک نیا قدم قرار دیا ہے۔
یونیورسٹی کے کئی اساتذہ نے ہفتہ عفاف کے پروگراموں کے سلسلے میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے ’’میری چادر‘‘ کے عنوان سے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور زور دیا کہ یہ پروگرام حجاب کی اقدار کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور یونیوسٹی کے ماحول میں چادر کے استعمال کے لیے طالبات کے احساس کو تقویت دیتا ہے۔
نجف آزاد تربیتی کالج کے ایجوکیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد عباس نے نیوز سینٹر سے گفتگو میں کہا کہ یہ فیسٹیول امیرالمؤمنین حضرت علی علیہالسلام کے جوار میں منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد معاشرے، خاندان اور سماجی نظام کا تحفظ ہے۔ ہم حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام اور اس پروگرام کے منتظمین کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری لڑکیوں اور خواتین میں حجاب و حیا کی اقدار کو زندہ کرنے، اس کی طرف دعوت دینے اور مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا ہے؛ کیونکہ چادر اخلاق اور معاشرتی یکجہتی کی ایک نمایاں علامت ہے جو معاشرے کی تعمیر میں شمار ہوتی ہے۔
شیخ طوسی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد حسن علی نے نیوز سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ماحول میں چادر پہننے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقاریب کا انعقاد، معاشرے میں نوجوان طبقے کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے؛ یہ ایسا عمل ہے جو دیگر طالبات کو بھی حجاب کی پابندی کی ترغیب دلاتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ چادر یونیوسٹی اور مختلف پیشہ ورانہ میدانوں میں خواتین کی فعال شرکت کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے سال پے در پے اس پروگرام میں ہماری شرکت، اس کے بلند مقاصد پر ہمارے ایمان کا نتیجہ ہے؛ کیونکہ چادر حجاب، شرافت اور پاکدامنی کی علامت ہے اور خواتین کی ایک باشعور تصویر پیش کرتی ہے جو دینی پابندی اور علمی و پیشہ ورانہ میدانوں میں فعال موجودگی کے کامیاب امتزاج کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ پروفیسر زینب الہادی نے کہا کہ آج کی تقاریب میں شرکت اس شناخت کی عکاسی کرتی ہے جس پر ہمیں فخر ہے؛ طالبات، خاص طور پر پہلے سال کی طالبات کے لیے ایک فعال اور حوصلہ افزا شرکت، جنہیں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور چادر پیش کر کے، اس شناخت کی تعریف کی گئی ہے جس پر ہمیں ناز ہے۔
مڈل یوفرٹیس یونیورسٹی کے نمائندے پروفیسر باسم الشمری نے معاشرے کے اس طبقے کو مبارک زینبی حجاب اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے کی گئی وسیع کوششوں اور وسائل کے استعمال کی تعریف کی اور ان مبارک پروگراموں کے منتظمین کے ساتھ اپنی تشکر کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ’’میری چادر‘‘ پروگرام کی مرکزی تقریب صحن حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا میں نجف اشرف کی نیورسٹیوں کی 2000 سے زائد محجوب طالبات کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور طے پایا ہے کہ آئندہ دیگر صوبوں کی طالبات کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
