سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

باحجاب

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے 4 ہزار باحجاب طالبات کے اعزاز میں ’’میری چادر‘‘ پانچویں پروگرام کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام نے 4 ہزار باحجاب طالبات کے اعزاز میں ’’میری چادر‘‘ کے عنوان سے پروگرام کا پانچواں دورہ  منعقد کیا۔

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کی جانب سے 4 ہزار باحجاب طالبات کے اعزاز میں ’’میری چادر‘‘ کے عنوان سے پروگرام کا پانچواں دورہ  منعقد کیا گیا جس میں حرم مقدس کے متولی اور ان کے نائب، مجلس انتظامیہ کے اراکین، نجف اشرف صوبے کے مختلف یونیوسٹیوں کے سربراہان و ذمہ داران، اساتذہ اور شعبہ جات کے عہدیدارں نے شرکت کی۔

حرم مقدس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ حیدر رحیم نے نیوز سینٹر سے گفتگو میں کہا کہ یہ پروگرام ہفتہ عفاف کے پروگراموں کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں ’’میری چادر‘‘ پروگرام بھی شامل ہے، جو حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی تعلیمات سے متاثر ہو کر حجاب اور شناخت کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کی مرکزی تقریب میں نجف اشرف کے مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار طالبات اور عراق کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار طالبات شریک ہوں گی۔ ’’میری چادر‘‘پروگرام کا یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں نجف کی 9 سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی باحجاب طالبات شریک ہوئیں، جن میں کوفہ یونیورسٹی، فرات میانی ٹکنیکل یونیورسٹی، علوم طِب جابر بن حیان یونیورسٹی، الکفیل یونیورسٹی،اسلامی یونیورسٹی، امام صادق علیہ‌السلام یونیورسٹی، امام کاظم علیہ‌السلام یونیورسٹی ، شیخ طوسی قدس سره  یونیورسٹی اور آزاد تربیتی کالج شامل ہیں۔

میڈیا شعبہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں بغداد یونیورسٹی، مستنصریہ یونیورسٹی، نھرین یونیورسٹی، میسان یونیورسٹی، بصرہ کے جنوبی علاقے میں واقع خلیج یونیورسٹی اور نجف اشرف کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کی طالبات نے شرکت کی۔

’’میری چادر‘‘ پروگرام کا پانچواں دورہ ثقافتی اور دینی شناخت کے تحفظ کا ایک قیمتی موقع ہے اور سماجی اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے کردار کو ظاہر کرتا، اس پروگرام میں عراق بھر کی باحجاب طالبات کی شرکت عفاف اور حیاء کے اصولوں پر عمل کو اجاگر کرتی ہے اور عراق کی معاشرتی اور دینی ثقافتی شناخت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے